رب رحمان

Allah

Allah

یہی ہے عقیدہ یہی ایمان ہے اللہ ایک ہے اللہ ایک ہے
رب کریم نبی کا فرمان ہے اللہ ایک ہے اللہ ایک ہے
انبیاء بھیجے دنیا میں رسول بھی امت بنایا ہمیں پیارے نبی کی
بھیج کر محبوب جتایا احسان ہے اللہ ایک ہے اللہ ایک ہے
ہر سو قدرت کے نظارے ہیں عقل مندوں کے لیے اشارے ہیں
ذرہ ذرہ اس کا نشان ہے اللہ ایک ہے اللہ ایک ہے
اپنے محبوب کے لئے کائنات بنائی بڑی خوبصورتی سے ہے سجائی
حبیب کا خود ثناء خوان ہے اللہ ایک ہے اللہ ایک ہے
عطاء کیاہمیں دین اسلام ہے سب سے بہترین یہی نظام ہے
پسندکرتااسے رب رحمان ہے اللہ ایک ہے اللہ ایک ہے
اس سے اعلیٰ کوئی کتاب نہیں اسرار و علوم کا بھی حساب نہیں
علم وحکمت کاخزانہ قرآن ہے اللہ ایک ہے اللہ ایک ہے
بناکرجنت کوہے سجایا داخل ہونے کاطریقہ بھی بتایا
جائے گاوہی جومسلمان ہے اللہ ایک ہے اللہ ایک ہے
کفارومنافقین کے لیے دوزخ بنائی بچنے کی اس سے راہ سمجھائی
دیاہمیں بخشش کاسامان ہے اللہ ایک ہے اللہ ایک ہے
قبول کرتاہے جومانگیں دعائیں معاف کردیتاہے اکثرخطائیں
رئووف ہے رحیم ہے رحمان ہے اللہ ایک ہے اللہ ایک ہے
ٹال دیتاہے بلائیںآفتیں ہزاروں دورکردیتاہے کثافتیں ہزاروں
بہترین محافظ بہترین نگہبان ہے اللہ ایک ہے اللہ ایک ہے
نعمتوںکاصدیق کوئی شمارنہیں صدافسوس ہم شکرگزارنہیں
ادراک سے ہمارے زیادہ مہربان ہے اللہ ایک ہے اللہ ایک ہے

کلام : محمد صدیق پرہار