میری تصویر فضائوں میں اچھالا نہ کرے

Sad Girl

Sad Girl

میری تصویر فضائوں میں اچھالا نہ کرے
اپنا غصہ وہ ہوائوں پہ نکالا نہ کرے
اُس کی بانہوں میں تو کچھ اور بکھر جاتی ہوں
اُسے کہدو کہ مجھے ایسے سنبھالا نہ کرے
وہ اگر چاہے میری آنکھیں بھی لے سکتا ہے
غیر سے مانگ کے یوں گھر میں اجالا نہ کرے
بھاپ بن کر نہ فضائوں میں کہیں اڑ جائیں
یاد کی آنچ پہ جذبوں کو اچھالا نہ کرے
زیست میں رہتا ہے وہ شخص تو سانسوں کی طرح
وسوسے مجھ سے جدائی کے وہ پالا نہ کرے
یہ جو حالات ہیں دشمن کی کوئی سازش ہے
اِک غلط فہمی کو وہ آنکھ کا جالا نہ کرے
میں بھی انساں ہوں کوئی اس کو بتائے زریں
آنکھ میں رکھے سوالوں کو وہ ٹالا نہ کرے

زریں منور