صوفیانہ کلام سمجھا نہ سکیں تو پڑھنے کا فائدہ نہیں: عابدہ پروین

Abida Parveen

Abida Parveen

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) گلوکارہ عابدہ پروین نے کہا ہے کہ وجد میں آ کر خود پر حقیقی معنوں میں صوفی رنگ چڑھا کر کلام پیش کرتی ہوں، صوفیانہ کلام پڑھتے ہوئے میں میں نہیں رہتی کیونکہ اس کے بغیر صوفیانہ کلام پیش ہی نہیں کیا جا سکتا، صوفیانہ کلام کو اپنے اوپر طاری کرنا پڑتا ہے تب جا کر یہ سننے والوں پر بھی اثر کرتا ہے۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ صوفیانہ کلام ایک پیغام ہے اور اگر آپ سننے والوں کو اسے سمجھا نہ سکیں تو اسے پڑھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ میں نے صوفیانہ کلام کے ذریعے ہمیشہ امن اور محبت پھیلانے کی کوشش کی ہے۔