پاکستان: (جیو ڈیسک) وزارت خزانہ آئندہ بجٹ میں مالیاتی خسارہ کم کرنے کی کوشش کرے گی ۔ جو اس وقت کم محصولات کی وجہ سے کافی زیادہ ہو گیا ہے۔ یہ بات وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کی گئی مالی سال دو ہزار دس گیارہ کی سالانہ ائیر بک میں کہی گئی ہے ۔ جس میں مزید کہا گیا ہے کہ ۔آئی ایم ایف کی ادائیگی کے بعد کل قرضہ کم ہو جائے گا اور 2013-14 تک کل قرضہ مجموعی ملکی پیداوار کا 46 فیصد رہ جائے گا۔
اسکے علاوہ اس سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں بجٹ خسارہ کم کرنے کی کوشش کی جائے گی اور اس وقت بھی ملکی معیشت کو ا بھی بھی بہت سے چیلنجز در پیش ہیں جن پر حکومت قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔ برآمدات اور ترسیلات زر میں بہتری سے بیرونی ادائیگیوں میں کافی بہتری آ گئی ہے۔فی کس آمدن 1254ڈالر ہو چکی ہے۔جو کہ ایک برس پہلے1073ڈالر سالانہ تھی۔