عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی ہو ئی قیمتوں کے باعث آئندہ سال میں تیل کی سو ڈالر دی بیرل سے تجاوز کر نے کا امکان ہے۔ عراق کی وزرات وتیل عبدالکریم لیوی نے امکان ظاہر کیا ہے کہ چودہ دسمبر کو ویانا میں اوپیک کے اجلاس میں عالمی سطح پر تیل کی طلب اور اسکی پیداوار کم کر نے کا فیصلہ ہوسکتا ہے جس سے اس کی قیمت آئندہ سال کے آغاز میں ایک سو بیس ڈالر فی بیرل کے درمیان رہنے کی تو قع ہے۔ دوسری جانب ماہرین کے مطابق ایران اوپیک ممالک پر زوردے گا کہ وہ تیل کی پیداوار رواں سال کے شروع کی حد پر برقرار رکھیں کیونکہ لیبیا کے بحران کی وجہ سے تیل کی پیداوار کم کر نے کا فیصلہ درست نہیں ہوگا۔