کراچی(جیوڈیسک)ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک قاضی عبدالمقتدر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے نیا قرضہ لینے کے حوالے فیصلہ حکومت کریگی۔غیر فعال قرضوں میں کمی آئی ہے جو معیشت کی بہتری کی عکاس ہے۔
کراچی میں مائیکرو فنانس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک قاضی عبدالمقتدر نے کہا کہ نجی شعبے کی ترقی کے لیئے حکومت کوشاں ہے۔ توانائی کا بحران، امن و امان کا مسئلہ اور بے روزگاری،،، ملکی معیشت کی ترقی میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔
ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ملک کی چھپین فیصد آبادی بینکنگ سیکٹر سے دور ہے۔ برانچ لیس بینکنگ سے دیہی علاقوں میں بینکنگ شعبے کوفروغ دیا جاسکتا ہے۔