آئی ایم ایف نے پاکستان سے مذاکرات کا دورانیہ کم کردیا

imf

imf

آئی ایم ایف(جیوڈیسک)آئی ایم ایف نے پاکستان سے مذاکرات آٹھ روز سے سے کم کرکے دو روزہ کردیئے ہیں۔ آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے پوسٹ پروگرام مذاکرات چوبیس ستمبر سے چار روز کے لئے دبئی میں شروع ہونا تھے جس کے بعد مذاکرات کا دوسرا چار روزہ دور اسلام آباد میں شروع ہونا تھا۔ پاکستانی وفد متحدہ عرب امارات کا ویزہ نہ ملنے کے باعث دبئی نہ جاسکا جس کے باعث مذاکرات مختصرکئے گئے ہیں۔

آئی ایم ایف حکام نے پاکستانی حکام پر سست روی کا الزام لگاتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔