اسلام آباد: (جیو ڈیسک) وزیر خزانہ عبدالحفیط شیخ نے کہا کہ حکومت کو مالی ضروریات پوری کرنے کے لیے آئی ایم ایف سے مزید قرض حاصل کرنے کی ضرورت نہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے قرض کے بغیر حکومت دوہزار دس سے چل رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آنے والے بجٹ میں نہ ٹیکس ریٹ بڑھے گا اور نا ہی کوئی نیا ٹیکس لگایا جائے گا۔ بلکہ ٹیکسوں کے ریٹ کم کرنے پر کام جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائے گی جس سے عوام میں بے چینی پھلیے وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک کو معاشی بحران سے بچانا عوام کے لئے سب سے بڑا ریلیف ہے۔