آئی جی جیل خانہ جات پنجاب 19اکتوبر کو ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ کرینگے
Posted on October 18, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی) آئی جی جیل خانہ جات پنجاب 19اکتوبر کو ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ کرینگے و اپنی ٹیم کے ہمراہ سالانہ انسپکشن پر تشریف لا رہے ہیں ، اس سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔سپرنٹنڈنٹ جیل امتیاز بھلی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں قیدیوں کو سہولیات فراہم کرنے کے سلسلہ میں اقدامات کیے جا رہے ہیں ، جیل کی تزئین و آرائش کے سلسلہ میں کام جاری ہے ، تمام بیرکوں میں تزئین و آرائش کا کام ہو رہا ہے ، بجلی کا پرانا سسٹ تبدیل کر کے نئی وائرننگ کروائی گئی ہے ، تمام بیرکوں کے صحن کو پختہ بنا کر پانی کی نکاسی کو بہتر بنایا گیا ہے۔
واٹر فلٹریشن پلانٹ کے فلٹرز ہر ماہ تبدیل ہوتے ہیں ، بجلی کی بچت کیلئے انرجی سیور لگائے گئے ہیں ، جیل کی مسجد کو آراستہ کیا گیا ، ملازمین کی رہائش بھی بہتر بنائی گئی ہے ، پریڈ گرائونڈ کے ارد گرد درخت لگائے گئے ہیں ، این جی اوز کے تعاون سے شجر کاری کی گئی ہے ، ڈینگی کے حاملہ کیلئے روزانہ کی بنیادی پر سپرے کیا جاتا ہے اور لیکچر دئیے جاتے ہیں ، جیل سپرنٹنڈنٹ چوہدری امتیاز بھلی نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ جیل گجرات کی بہتری کیلئے مخیر حضرات کا تعاون بہت حد ضروری ہے اس وقت 14سو سے زائد اسیران ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں موجود ہیں ، جن کی حفاظت اور سہولت کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں ، انہوںنے کہا کہ جیل کے ملازمین کی ڈیوٹی بھی بہتر بنائی گئی ہے۔