آئی جی سندھ سید مشتاق شاہ نے کراچی پولیس، سی آئی ڈی اور کرائم برانچ کی گذشتہ تین ماہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ سینٹرل پولیس آفس میں ہونیوالے محکمہ کے اعلی سطحی اجلاس میں آئی جی سندھ نے پولیس افسران کو ہدایت دی کہ انسداد جرائم اور مقدمات کی تفتیش کے ضمن میں تمام تر صلاحیتوں کو بروے کار لاتے ہوئے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی اقدامات کئے جائیں۔ جاری اعلامیہ کے مطابق اے سی ایل سی کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے ضمن میں سفارشات جلد از جلد پیش کرنے اور پولیس کی تعیناتی واضح مقامات پر کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔