انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس پیر کو دبئی میں ہورہا ہے۔اعجازبٹ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ آئی سی سی نے جون کے اجلاس میں آ زاد گورننس ریوریو کی منظوری دیتے ہوئے لارڈ وولف کو اسکا سربراہ مقررکیاتھا۔ریویوکمیشن کاقیام دو ہزار پندرہ تک آئی سی سی کے اسٹریجک پلان کا اہم حصہ ہے۔پیر کے اجلاس میں لارڈ وولف جائزہ کمیشن کی کارکردگی کے بارے میں رپورٹ پیش کریں گے۔ چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ کا کہنا ہے کہ جائزہ رپورٹ سے جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ گورننس کا بہتر نظام قائم کرنے میں مدد ملے گی۔ دوہزارتیرہ میں ہونیوالے آئی سی سی ایونٹس کوحتمی شکل دی جائیگی۔ پروگرام کے مطابق جون دوہزارتیرہ میں انگلینڈ میں چیمپئنز ٹرافی ہونا ہے لیکن اسے ارکان کی منظوری سے ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تبدیل کیاجاسکتاہے۔تمام ممبرممالک میں اینٹی کرپشن یونٹ کے قیام اور واڈاکوڈ کے نفاذ کے بارے میں تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا۔