دبئی : (جیو ڈیسک) آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈ کا دو روزہ اجلاس سے دبئی ہیڈ کوارٹرز میں ہو رہا ہے۔ جس میں کرکٹ کی بہتری سمیت اہم امور پر فیصلے ہونگے۔ اجلاس میں ذکا اشرف اور سبحان احمد پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
آئی سی سی سربراہ شرد پوار اور چیف ایگزیکٹیو ہارون لورگاٹ کی صدارت میں جاری اجلاس کے ایجنڈے میں سرفہرست لارڈ وولف رپورٹ ہے۔ جس کے تحت آئی سی سی کی تشکیل نو پر غورکیا جائیگا۔ اجلاس میں نائب صدر کے عہدے کیلئے مصطفی کمال کی نامزدگی کا امکان ہے۔
چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ کے جانشین کے چنا میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔ ایجنڈے میں اینٹی کرپشن کوڈ کا ممبر ممالک کی ڈومیسٹک کرکٹ پر اطلاق، آئی سی سی فنڈز اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی تعداد مقرر کرنے پر بھی بحث ہو گی۔