بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ مصطفی کمال نے کہاہے کہ انہیں آئی سی سی بورڈکے فیصلے سے مایوسی نہیں ہوئی ہے۔ مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ وہ دو ہزار چودہ میں آئی سی سی کے صدر بن سکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بورڈ کے فیصلے قبول ہیں کیونکہ وہ خود بھی اس کا حصہ ہیں۔ مصطفی کمال نے کہا کہ آئی سی سی آئین میں ترامیم پرغور وحوض ہورہا تھا وہ اسے تسلیم کرتے ہیں۔ آئی سی سی ایگزیکٹیو بورڈ میٹنگ نے مصطفی کمال کی بطورنائب صدرنامزدگی کو موخرکردیا تھا۔