آئی سی سی تقریب (جیوڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایوارڈز کی تقریب آج کولمبو میں ہوگی۔ جس کا پاکستان کرکٹ بورڈ بائیکاٹ نہیں کرے گا لیکن بورڈ کا کوئی سینئر عہدیدار اس تقریب میں شرکت نہیں کرے گا۔ اس بات کا فیصلہ لاہور میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان ندیم سرور کے مطابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی سی بی ایوارڈز تقریب کا بائیکاٹ نہیں کرے گا جبکہ سعید اجمل کا نام ایوارڈ لسٹ میں شامل نہ کرنے کا معاملہ آئی سی سی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس سمیت کرکٹ کے ہر فورم پر اٹھایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی اجلاس میں ایوارڈز کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں کو شامل کرنے کے طریقہ کار میں تبدیلی کی بھی تجویز دی جائے گی تا کہ مستقبل میں ایوارڈز کے لئے کھلاڑیوں کا انتخاب پرفارمنس کی بنیاد پر ہو سکے۔