آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ : بیٹسمینوں میں مائیکل کلارک ٹاپ پر

Michael Clarke

Michael Clarke

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے، جس کے مطابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک ٹاپ بیٹسمین اور جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین ٹاپ بولر ہیں۔

آئی سی سی کی نئی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بیٹسمینوں میں آسٹریلیا کے مائیکل کلارک ٹاپ پر ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے شیونرائن چندرپال دوسرے اور جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے یونس خان کا دسواں نمبر ہے ، ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں کوئی بھارتی بلے باز شامل نہیں۔

بولرز میں جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین پہلے اور ان ہی کے ہم وطن ورنن فلینڈر دوسرے اور پاکستان کے سعید اجمل تیسرے نمبر پر ہیں۔ سعید اجمل کے علاوہ لیفیٹ آرم اسپنر عبدالرحمان گیارہویں اور عمر گل اٹھاروہویں نمبر پر موجود ہیں۔