آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کی ترقی

ICC World T20

ICC World T20

ٹی 20 رینکنگ (جیوڈیسک) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سیمی فائنل میں آسٹریلیا پر فتح کی بدولت ویسٹ انڈیز کی چھٹی پوزیشن پر ترقی ہوگئی ہے۔ آسٹریلیا ایک درجہ تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلا گیا ہے۔ ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے آغاز پر ویسٹ انڈیز آئی سی سی رینکنگ میں آٹھویں اور آسٹریلیا نویں نمبر پر تھا لیکن سپرایٹ مرحلے تک عمدہ کارکردگی نے آسٹریلیا کو چھٹی اور ویسٹ انڈیز کوساتویں پوزیشن پر پہنچا دیا۔

ٹی ٹوئنٹی کی تازہ رینکنگ میں سری لنکا ایک سوتینتیس پوائنٹس کے ساتھ نمبر ون ہے۔ایک بیس پوائنٹس کیساتھ بھارت دوسرے نمبر پر ہے۔ انگلینڈ ایک سو اٹھارہ،جنوبی افریقہ ایک سو سترہ اور پاکستان ایک سوسولہ پوائنٹس لیکرتیسرے،چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔ ویسٹ انڈیز صرف ایک پوائنٹ کی کمی سے چھٹے اور آسٹریلیا ایک سو آٹھ پوائنٹس کیساتھ ساتویں نمبر پر چلاگیا ہے۔