آئی سی سی کا ورلڈ الیون کے نام پر اعتراض

icc

icc

– انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کراچی میں کھیلے جانیوالے نمائشی ٹی ٹوئنٹی میچزکیلئے ورلڈ الیون کا نام استعمال کرنے سے روک دیا۔ ایونٹ آرگنائزر کو ویب سائٹ،پوسٹرز اور دیگر چیزوں سے نام تبدیل کرنے کی ہدایت کردی گئی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ الیون کے نام پر اعتراض کرتے ہوے پی سی بی کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے،اس سلسلے میں سندھ کے وزیر کھیل محمد علی شاہ کو نام تبدیل کرنے سے متعلق آگاہ بھی کر دیا ہے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ نمائشی میچزکیلئے ورلڈ یا ورلڈ الیون کے نام استعمال کرنیکی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ ورلڈ الیون کے آرگنائزر کو ویب سائٹ،پوسٹرز اور دیگر چیزوں سے نام تبدیل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ورلڈ الیون کی ٹی ٹونٹی ٹیم سنتھ جے سوریا کی قیادت میں کل پاکستان پہنچ رہی ہے،ورلڈ الیون اور پاکستان ایل اسٹارز کے درمیان میچز بیس اوراکیس اکتوبرکونیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔