انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کے معطل فاسٹ بولر محمد عامر کو انگلینڈ میں لیگ میچ کھیلنے پر سخت تیبیہ کی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق عامر کو ان کی معطلی کے دائرہ کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔ انیس سالہ محمد عامر کو سلمان بٹ اور محمد آصف کے ہمراہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں پانچ سال کی پابندی ہوئی تھی۔ عامر نے چار جون کو انگلینڈ میں سرے لیگ کا میچ کھیلا تھا جو آئی سی سی کی معطلی کی خلاف ورزی تھی۔ محمد عامر نے میچ کی سرکاری حیثیت کے بارے میں لاعلمی ظاہر کی تھی۔