ڈیجیٹل الیکٹرانکس کی معروف کمپنی ایپل نے 12 ستمبر کو سان فرانسسکو میں اپنے سمارٹ فون ، جسے آئی فون فائیو کانام دیا گیاہے، لانچ کردیا ہے۔کمپنی کے سی ای اوٹم کک نے پریس کانفرنس میں اپیل سمارٹ فون کا نیا ماڈل پیش کیا۔ نیا فون ، سابقہ ماڈل آئی فون فورایس کے مقابلے میں پتلا اور وزن میں کم ہے لیکن اس کی سکرین کاسائز اس سے زیادہ ہے۔ سکرین کی لمبائی میں اضافے سے اس پر آئی کانز کی ایک نئی قطار کی جگہ بن گئی ہے۔چنانچہ اب اس کی سکرین پر آئی کانز کی چار کی بجائے پانچ قطاریں دکھائی دیں گی۔