آبنائے ہرمز امریکہ اور ایرانی تناؤ میں اضافہ کا سبب

strait of hormuz

strait of hormuz

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ایران آبنائے ہر مز میں امریکی نیوی اور کوسٹ گارڈ کے لئے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔
امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے ایک ویڈیو ریلیز کی گئی ہے جس میں ایرانی انقلابی گارڈز کی تین کشتیاں امریکی بحری بیڑے نیو آرلینز کے قریب پٹرول کررہی ہیں۔ ترجمان کے مطابق امریکی حکام نے ایران کے انقلابی گارڈز سے معمول کا رابطہ کیا۔
ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکی بحری بیڑوں کی موجودگی کو تنازعہ کی بنیاد بناتے ہوئے کہا تھا کہ ان بیڑوں کو آبنائے ہرمز میں داخل نہیں ہونے دیاجائے گا۔ اور اگر ایسا کیاگیا تو وہ انہیں نشانہ بھی بناسکتا ہے۔ امریکی وزیردفاع آبی گزرگاہ کی بندش پر ایران کو سخت نتائج کی دھمکیاں دے چکے ہیں۔ لیون پنیٹا کہتے ہیں کہ ایرانی انقلابی گارڈز کی موجودگی امریکی نیوی اور کوسٹ گارڈز کیلیے مشکلات بڑھا رہی ہیں۔