کراچی : (جیو ڈیسک) خوشی ہو یا غم انسان اپنے جذبات کا اظہار رقص کی صورت میں کرتا ہے اور اگر رقص کی بات کریں تو وجنتی مالا کو کون بھول سکتا ہے جن کے ڈانسنز کی نقل آج بھی کی جاتی ہے اور کتھک ڈانس ریکھا اور سری دیوی سے بہتر کون کرسکتا ہے۔ ڈانسنگ کوئن مادھوری بھی اپنے منفرد ڈانسز کی وجہ سے آج بھی مشہور ہیں اور بالی ووڈ کے ڈسکو ڈانسر متھن اور گووندا کو کون بھول سکتا ہے جو اپنے منفرد ڈانسز کی وجہ سے ہر اداکار سے الگ ہی نظر آتے ہیں ۔پربھو دیوا وہ پہلے بالی ووڈ ڈانسر ہیں جنہوں نے مائیکل جیکسن کی طرز کے رقص کو متعارف کرایا اور ریتیک روشن وہ ڈانسر ہیں جو ماڈرن ڈانسز کے بادشاہ ہیں۔