بھارت (جیودیسک)بھارت کی تہاڑ جیل میں کشمیری سیاسی کارکن افضل گورو کی پھانسی کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں مظاہروں میں بیس افراد زخمی ہو گئے ۔نئی دہلی میں پرامن مظاہرہ کرنے والے کشمیری طلبا و طالبات کو آر ایس ایس اور بی جے پی کے کارکنان نے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
افضل گرو کی پھانسی کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں کرفیوں کے باوجود شدید احتجاج کیا گیا ۔جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کے مطابق بھارتی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں بیس معصوم شہری شدیدزخمی ہوگئے ۔ نیٹ سانڈ یاسین ملک نے افضل گرو کی پھانسی کو سنگین بھارتی غلطی قرار دیا اور کہا کہ مقبول بٹ کی طرح افضل گرو کے بہیمانہ قتل پر تحریک آزادی میں تیزی آ ئے گی ۔پاک بھارت مذاکرات کے دوران اکتیس حریت رہنماوں کو عمر قیدکی سزا دی گئی یہ کسی اعتماد سازی ہے اور کیسے مذاکرات ہیں۔
کشمیری رہنماں میرواعظ عمر فارق اور علی گیلانی نے بھی کہا ہے کہ افضل گرو کو فرضی کیس میں پھانسی دی گئی۔نئی دہلی میںسینکڑوں کشمیری طلبا و طالبات کے جنتر منتر چوک پرپرامن احتجاج کیا ۔آر ایس ایس اور بی جے پی کے کارکنان نے ان پر بدترین تشدد کیا اور پولیس نے متعدد طلبا کو گرفتار بھی کر لیا۔
آزاد کشمیر میں بھی مختلف تنظیموں نے احتجاجی ریلیاں نکالیں۔ آزاد کشمیر حکومت نے تین دن کا سوگ منانے کا اعلان کیاہے۔کراچی پریس کلب کے باہر بھی مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں نے افضل گرو کی پھانسی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ دوسری طرف ٹورنٹو میں برفانی طوفان کے باعث ٹریفک حادثات میں تین افرادہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ ٹورانٹو میں برفباری کا پانچ سالہ ریکارڈ ٹوٹا اور دس انچ برف پڑی۔۔ خراب موسم کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے اور آٹھ سو زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔