آرمینیا : صدارتی امیدوار کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا

Armenia Presidential Candidate

Armenia Presidential Candidate

آرمینیا(جیوڈیسک) میں صدارتی امیدوار کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا، حملے سے 18 فروری کو ہونے والے الیکشن خطرے میں پڑ گئے۔

آرمینیا کے دارالحکومت یروان میں صدارتی امیدوار پاریر ہیرکیان کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا۔ حملہ ان کے گھر پر کیا گیا۔ حملے میں پاریر معمولی زخمی ہوئے۔ آرمینیا میں 18 فروری کو الیکشن ہونے ہیں لیکن صدارتی امیدوار پر حملے کے بعد آرمینیا کے آئین کے مطابق الیکشن ملتوی ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔