آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کے سابق چیئرمین امتیاز حسین کی خودکشی

Imtiaz Hussain

Imtiaz Hussain

پاکستان : (جیو ڈیسک) آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کے سابق چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امتیاز حسین نے خودکشی کر لی۔

امتیاز حسین نے 1971 میں پاکستان آرمی میں کمیشن حاصل کیا۔ انہوں نے انفینٹری بٹالین میں شمولیت اختیار کی۔36 سالہ فوجی کیرئر کے دوران وہ مختلف اہم عہدوں پر فائز رہے۔ امتیاز حسین مئی 2005 سے اپریل 2007 تک بہاولپور کے کور کمانڈر رہے۔ انہوں نے ایجوٹینٹ جنرل آف پاکستان آرمی کے طور پر بھی فرائض انجام دیئے اکتوبر 2008 تک جی ایچ کیو میں ڈائریکٹر جنرل ویپنز اینڈ ایکوپمنٹ رہنے کے بعد یکم جنوری 2009 کو ریٹائرڈ ہو گئے۔

امتیاز حسین 15 جنوری 2009 کوعسکری بینک لمیٹڈ کے چیئرمین تعینات ہوئے۔ لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ امتیاز حسین کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے گریجویٹ تھے۔ انہوں نے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے وار سٹڈیزمیں ایم ایس سی کی ڈگری بھی حاصل کی۔