سپریم کورٹ(جیوڈیسک)سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئی ایس آئی اور ایم آئی کا مقصد سرحدوں کی حفاظت ہے۔ صدر، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے عہدوں کا ناجائز استعمال کیا.
تفصیلی فیصلہ رجسٹرار سپریم کورٹ ڈاکٹر فقیر حسین نے جاری کیا۔ فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ اسلم بیگ اور اور اسد درانی فوج کی بدنامی کا باعث بنے۔ اسلم بیگ اور اسد درانی کا فعل انفرادی تھا ادارے ملوث نہیں۔