اسکردو: (جیو ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے اسکردو اور گلگت بلتستان میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ مقامی کمانڈرز نے جنرل اشفاق پرویز کیانی کو علاقے کی سیکیورٹی کی اندرونی صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مقامی کمانڈرز کو ہدایت کی کہ وہ علاقے میں امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے سول انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
آرمی چیف نے بلند پہاڑوں پر تعینات پاک فوج کے جوانوں سے بھی ملاقات کی۔ کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل خالد نواز بھی دورے میں چیف آف آرمی اسٹاف کے ہمراہ تھے۔