ممبئی (جیوڈیسک) ماضی کی ڈریم گرل ہیما مالنی نے کہا ہے کہ آرٹ فلم بنانا کوئی آسان کام نہیں ہے، رقص اور میوزک پسند ہے اور ان دو چیزوں سے مجھے سے پیار بھی ہے۔ ممبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ ایک آرٹ فلم بنانا چاہتی ہیں مگر یہ بڑا مشکل کام ہے۔ اس آرٹ فلم میں میوزک اور ڈانس کے فن پر فوکس کیا جائے گا۔ ان دو چیزوں کو لے کر آرٹ فلم کی طرف آنا چاہوں گی۔
انہوں نے بتایا کہ حالات ایسے ہیں کہ اس وقت ایسی فلم بنانا انتہائی دقیق کام ہوچکا ہے مگر میں ایسا ہی کرنے جا رہی ہوں۔64 سالہ اداکارہ نے کہا کہ بچوں نے اچھا کام کیا ہے مگر میں اس سے بھی کچھ زیادہ کی توقع رکھتی ہوں۔ انھوں نے کہا کہ پھر سے آرٹ فلموں کو فروغ دینے کی ضرورت ہوگی۔