آزاد کشمیر دنیا کی واحد ریاست ہے جسے ویلفیئر سٹیٹ بنانا انتہائی آسان ہے:خالد پرویزبٹ
Posted on March 3, 2012 By Geo Urdu میرپور / کشمیر
بھمبر 🙁 جیو ڈیسک) آزاد کشمیر دنیا کی واحد ریاست ہے جسے ویلفیئر سٹیٹ بنانا انتہائی آسان ہے ریاست کی آبادی ریاست کے قومی وسائل اور آمدن سے کم ہے ان خیالات کا اظہار انجینئر خالد پرویز بٹ سیاسی ،سماجی ،تاجر ومرکزی راہنما کشمیر فریڈم موومنٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ آج ہمارا المیہ میرٹ ،جسٹس اور رول آف لاء پر عملدرآمد نہ ہو نے میںہے ہر دفتر رشوت کی دلدل میں پھنس کر عوام کو ذلیل و خوار کر رہا ہے چپڑاسی سے لیکر اعلیٰ حکام تک فوری فرعون بن چکے ہیں ہر کوئی اپنے عہدے اور اختیارات کے مطابق سائلین سے جائز اور ناجائز کام کیلئے نذرانے وصول کر رہا ہے اب صورتحال یہ ہے کہ بااختیار افراد جو اپنے آپکو ایماندار اور باکردار سمجھتے ہیں وہ بھی اقرباء پروری برادری ازم اور گروہی تعصب میں مبتلا ہو کر کرپٹ حکام کی طرح عوام کا استحصال کر رہا ہے ایسے میں کمزور غیر اکثریتی قبائل کے باصلاحیت نوجوان مرد وزن بالخصوص اور اکثریتی برادریوں کے غریب افراد بالعموم عدم تحفظ اور عدم مساوات کا شکار ہو کر ظلم و ستم سہنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی کی پیداوار کو بڑھاکر جنگلات ،معدنیات اور سیاحت پر خصوصی توجہ دیکر اور آزادکشمیر کے زرعی رقبہ جات میں زرعی اجناس کی پیداوار اور لائیو سٹاک پر بھی خصوصی توجہ دیکر آزادکشمیر کو دنیا کی بہترین فلاحی ریاست کا قیام عمل میں لا سکتی ہے ۔