بھارت کی آئل ریفائنری آگ لگنے کے باعث پندرہ افراد جھس کر زخمی ہوگئے۔ بھارتی ریاست آسام کی گووھاتی نامی ریفائنری میں کھڑے فیول ٹینک میں گزشتہ شام آگ بھڑک اٹھی جس نے قریبی علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ اس دوران وہاں موجود لوگوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ مشتعل افراد کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھی ریفائنری میں پھنسے ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق تمام افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ صورت حال اب کنٹرول میں ہے اور آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔