آسٹریلیا کی وزیراعظم جولیا گیلارڈ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا افغانستان میں طالبان کے خود کش حملوں کے باوجود کارروائیاں جاری رکھے گا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پرتھ میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ہمارے ارادے کمزور نہیں کرسکتے اور افغانستان میں ہماری فوج کی موجودگی قومی مفاد میں ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل افغان صوبے ارزگان میں افغان فوج کی وردی میں ملبوس حملہ آور نے تین آسٹریلوی فوجیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔ افغانستان میں اب تک 32آسٹریلوی فوجی ہلاک اور209 زخمی ہوچکے ہیں۔