آسٹریلیا: بارشوں اور سیلاب کے باعث تین افراد ہلاک

Rains Floods In Australia

Rains Floods In Australia

سڈنی(جیوڈیسک)آسٹریلیا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث تین افراد ہلاک جبکہ ہزاروں بے گھر ہو گئے۔ آسٹریلیا میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث تین افراد ہلاک جبکہ ہزاروں بے گھر ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست کوئنز لینڈ کے مختلف علاقوں میں تین افراد سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے ک ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور سیلاب کے باعث ہزاروں افراد بے گھر اور نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔ ریاست کوئنز لینڈ میں متاثرین کی محفوظ مقامات کی جانب منتقلی کیلئے ریسکیو عملے کے ساتھ فوج کو بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔