آسٹریلیا ٹور کا دوسرا مرحلہ جی رینٹ تھامس نے جیت لیا

Grant Thomas

Grant Thomas

آسٹریلیا (جیوڈیسک)سائیکلنگ ایونٹ آسٹریلیا ٹور کا دوسرا مرحلہ اولمپک چیمپئن جی رینٹ تھامس نے جیت لیا۔آسٹریلیا میں جاری سائیکلنگ ایونٹ جرمن سائیکلسٹ اندرے گریپل کے بعد انگلش سائیکل سوار جی رینٹ تھامس نے بھی مرحلہ میں کامیابی سے سب پر اپنی دھاک بٹھا دی۔ آسٹریلیا ٹور کا دوسرا مرحلہ مانٹ بارکر سے روسٹر ایور تک ایک سو سولہ اعشاریہ پانچ کلومیٹر فاصلے پر مشتمل تھا۔

لندن اولمپکس دو ہزار بارہ میں تاریخ رقم کرنے والے جی رینٹ تھامس نے مقررہ فاصلہ دو گھنٹے چوالیس منٹ اور اٹھارہ سیکنڈ میں طے کیا۔ سپینش سائیکلسٹ جویئر مورینو ایک سیکنڈ کے وقفے سے دوسرے نمبر پر رہے۔

دوسرے راؤنڈ میں بیلجیئن سائیکل سوار بین ہرمنز تیسرے نمبر پر رہے۔ تیسری سٹیج ایک سو انتالیس کلومیٹر فاصلے پر مشتمل ہو گی۔