آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے رانڈ میں پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے اپنے پارٹنر جین جولین راجر کے ہمراہ فلپ مارکس اور عادل شمس دین پرمشتمل جوڑی کو شکست دے دی۔ میلبورن میں کھیلے گئے آسٹریلین اوپن ٹینس کے ڈبلز ایونٹ میں اعصام الحق نے جولین راجر کے ہمراہ حریف ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔ اعصام الحق کی جوڑی نے فلپ مارکس اور عادل شمس دین کی جوڑی کوٹائی بریکر پر سات چھ اور چھ چار کے اسکور سے ہرایا۔ ڈبلز ایونٹ کے تیسرے رانڈ میں اعصام الحق اور جولین راجر کی جوڑی کا مقابلہ امریکہ کے ایرک بوٹریک اور برازیل کے برونو سوریز پر مشتمل جوڑی سے ہوگا۔