آسکرایوارڈ کے لئے ابھی سے بالی ووڈ فلموں کی ریس شروع

Oscar awards

Oscar awards

آسکرایوارڈ (جیوڈیسک) آسکرایوارڈ کے لئے ابھی سے بالی ووڈ فلموں کی ریس شروع ہوگئی ۔ کون کون سی بالی ووڈ فلم آسکر لینے کے لئے تیار ہے۔ دنیائے فلم کا سب سے بڑااعزاز آسکر ایوارڈ اس اعزازکو حاصل کرنے کی ہرایک کو ہے خواہش ۔ آسکرایوارڈز کی ابھی صرف تاریخ کا ہی اعلان ہوا ہے کہ بالی ووڈ فلموں نے ریس میں شامل ہونے کے لئے شروع ہوگئی ہے جنگ ۔

بہترین غیر ملکی زبان کی کیٹیگری کیلئے نامزد کرلیا گیا ہے سات بالی ووڈ فلموں کو جس میں برفی نے ریلیز ہوتے ہی نامزدگی کا اعزازلیلیا ۔ آسکر کے لئے تو ہیروئن نے بھی ادائوں کے جال پھینکے ہیں ۔ مگر ان دونوں کے مدمقابل ہے ہتھیاروں سے لیس گینگ آف واسع پور جوفلمی دنیا پردھاوا بولنے کو ہیں تیار۔ ان سب کا مقابلہ کریں گی اوولالہ گرل ودیا بالن ،جو اپنی ڈرٹی پکچر آسکرمیں دکھانے کو ہیں بیچین ۔ فلم فراری کی سواری نے بھی کرلی ہے اپنی اسپیڈ تیز پان سنگھ توماربھی مونچھوں کو تائو دیتے آگئے ہیں میدان میں۔ لیکن ودیا بالن نے بھی ٹھان لی ہے وہ اپنی کہانی سنا کر ہی دم لیں گی۔