آصف باجوہ کے دور میں قومی کھیل کو تباہ کردیا گیا،شہبازاحمد

Shabaz

Shabaz

اسلام آباد(جیوڈیسک)قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز ہاکی پلیئر شہباز احمد سینئر کہتے ہیں کہ پی ایچ ایف کے صدر قاسم ضیا اور سیکریٹری آصف باجو ہ کے دور میں قومی کھیل کو تباہ کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں اے آر وائی نیوز کے نمائندے جہاں زیب علی سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز سینئر نے کہا کہ پی ایچ ایف کے موجودہ عہدیداروں نے کھیل کو جس تباہی پر پہنچایا ہے وہاں سے اسے نکالنے میں دس سے بیس سال کا عرصہ درکار ہوگا۔