سندھ ہائی کورٹ میں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری سے متعلق دائر درخواست پر پراسیکیوٹر جنرل شہادت اعوان کی عدم موجودگی کے باعث سماعت پندرہ نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔ جسٹس مقبول باقر کی عدالت میں سرکاری وکیل آفاق احمد پر موجودہ اور ماضی میں قائم مقدمات کی فہرست پیش نہ کرسکے۔ جسٹس مقبول باقر نے ریمارکس میں کہا کہ آپ نے تماشا لگائے رکھا ہے ایک کیس کے بعد دوسرا کیس ہوجاتا ہے، عدالت آپ کو مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتی۔ عدالت عالیہ نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو طلب کیا تاہم ان کی غیر موجودگی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔ آفاق احمد اپنے کیس کی پیروی خود کررہے ہیں۔