آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کشمیری قوم کی نمائندہ اور قومی جماعت ہے

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کشمیری قوم کی نمائندہ اور قومی جماعت ہے تحریک آزادی کشمیر اور کشمیری عوام کے حقوق کیلئے مسلم کانفرنس کی گراں قدر خدمات ہیں مسلم کانفرنس کو کمزور کرنا دراصل تحریک آزادی کشمیر کو کمزور کرنے کے مترادف ہے سردار عبدالقیوم خان کا شماربرصغیر کے بڑے لیڈروں میں ہوتا ہے پاکستان میں قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد کوئی محب وطن قیادت میسر نہ آئی جسکی وجہ سے 65سالوں میں پاکستان کے اندر کوئی خاطر خواہ تبدیلی نہ آسکی کرپشن اقرباء پروری ،رشوت اور سفارش کا خاتمہ کرکے میرٹ کی پالیسی کو اپنا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے ۔

دنیا کے اندر سردار عتیق احمد خان اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کشمیریوں کی بھرپور وکالت کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کے سابق مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل چوہدری محمد اسلم بنڈالوی نے میٹ دی پریس میں کیا انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس ایک نظریے اور عقیدے کا نام ہے جو کشمیر ی قوم کی بھرپور ترجمانیو راہنمائی کر رہی ہے مسلم کانفرنس نے مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کی قیادت میں پوری دنیا کے اندر مسلہ کشمیر کو بڑی خوبصورتی کیساتھ پیش کیا ہے سردار عبدالقیوم خان کا شمار برصغیر کے بڑے لیڈروں میں ہوتا ہے جنہیں مسلہ کشمیر پر مکمل عبور حاصل ہے۔

سردا ر عبدالقیوم خان کے بعد انکے بیٹے و صدر جماعت سردار عتیق احمد خا ن اوربیرسٹر سلطان محمود چوہدری دو ایسے لیڈر ہیں جو پوری دنیا کے اندر پاکستان اور کشمیریوں کی بھرپور وکالت کر رہے ہیں ان دونوں راہنماؤں کی کاشوں سے مسلہ کشمیر کو سرد خانے سے نکل کر فلیش پوائنٹ بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی سیاسی قیادت مصلحتو ں کا شکار ہو کر مسلہ کشمیر سے دوری اختیار کر رہے ہیں پاکستانی سیاسی قیادت کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت اس طرح نہیں کررہی جس طرح انہیں کرنی چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کیلئے قربانیاں دیں اور اپنے خون اور وفت مآب ماؤں ،بہنوں اور بیٹوں کی عزتوں کی قربانیاں دیں آج ہمارے حکمران ایئرکنڈیشن دفتروں اور گاڑیوں میں بیٹھ کر انکو بھول گئے ہیں آج جو کرپٹ اور بد دیانت حکمران ہمارے اوپر مسلط ہیں انکی ذمہ دار بھی قوم ہے انہوں نے کہا کہ ووٹ قوم ی امانت ہے اور یہ عوامی طاقت بھی ہے اس کا استعمال کرتے وقت ہمیں قومی اور اجتماعی سطح پر اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ ہم کو ئی بد دیانتی تو نہیں کرر ہے اچھی قیادت اور سسٹم میں بہتری لانے کیلئے بہتر لیڈر شپ خواہ مذہبی ہو یا سیاسی کو آگے لانا ہو گا پاکستان میں غریب آدمی کی کو ئی شنوائی نہیں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال انتہائی خراب ہے مہنگائی نے غریب آدمی کی کمر توڑ دی ہے ۔

رشوت ، سفارش اور میرٹ کے قتل نے پڑھے لکھے غریب نوجوانوں کے روزگار کے دروازے بند کرد یے ہیں طاقتور طبقہ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہاہے زرداری اور نواز شریف باری لگائے بیٹھے ہیں اگر عوام اپنے ووٹ کا استعما ل پوری قومی اوراجتماعی ذمہ داری کیساتھ کریں تو ووٹ کی طاقت سے ملک کے اندر روشنی لائی جا سکتی ہے ضلع بھمبر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھمبر کوجان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا ہے گزشتہ 6 سالوں سے کسی بھی وزیر اعظم نے بھمبر کا باضابطہ دورہ نہیں کیا اور نہ ہی کوئی میگا پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے۔

بھمبر زرعی علاقہ ہے جہاں سے پورے آزادکشمیر کی غذائی ضرورت کو پورا کیا جا سکتا ہے یہاں زراعت کے شعبہ کی ترقی کیلئے زرعی یونیورسٹی کے قیام کیساتھ ساتھ کسانوں کوآسان اقساط پر قرضے دیے جائیں بھمبر میں برساتی نالوں پر بندھ باندھ کر منی ڈیم بھی بنائے جا سکتے ہیں مگر ارباب اختیار توجہ دلانے کے باوجود اس طرف دھیان نہیں دے رہے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ،پرنٹ اور سوشل میڈیا نے بہت ترقی کر لی ہے میڈیا اگر اپنی قومی ذمہ داری کیساتھ کام کرے تو ملک کے اندر حقیقی معنوں میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے ۔