آندھرا پردیش ( جیو ڈیسک)بھارتی ریاست آندھر اپردیش کے انت نگر میں مسافر ٹرین مال گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چودہ مسافر ہلاک اور تیس سے زائد ہوگئے۔ حادثے کے فوری بعد مقامی لوگ جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی سر گرمیوں میں حصہ لیا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے بعض شدید زخمی بتائے جاتے ہیں۔
ریلوے حکام نے فوری طور پر حادثے کی وجہ کے بارے میں کوئی بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی مکمل انکوائر ی ہو گی جس کے بعد ہی حادثے کی حقیقی وجہ کا تعین ہوگا۔