آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہی ہو گا :عنا یت اللہ خا ن

سوات(جی پی آئی)پاکستان تحر یک انصاف کے رہنما عنایت اللہ خان نے کہا کہ آنے والا دور پاکستان تحر یک انصاف کا ہی ہو گا۔ پاکستان تحریک انصاف اور خاص کر عمران خان عوام کے دلوں پر راج کررہے ہیں کیونکہ عمران خان ہی عوام کے خدمت کیلئے میدان میں نکلے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گز شتہ روز میڈ یا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو مسائل کے دلدل میں پھنسا دیا ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان واحد لیڈ ر ہیں جو ملک کو بحر انوں سے نکال کر ایک روشن پاکستان بنانے کے صلا حیت رکھتے ہیں ۔

کر پشن ،مہنگائی ،بد آمنی ،لوڈشیڈنگ حکومت کے کار کردگی ہیں انہوں نے کہا کہ عوام مایوس ہو چکے ہیں لیکشن انشاء اللہ مزید ایسے ہونے نہیں دینگے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی لیڈ ر عمران خان عوام کے دلوں میں ہیں اور انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں پاکستان تحر یک انصاف کلین سویپ کرینگے اور اقتدار میں آکر عوام کے محر ومیوں کا ازلہ کرینگے۔