پشاور ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ ائیر بلیو طیارہ حادثہ میں جاں بحق افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ پر آنے والے اخراجات حکومت اور ائیر بلیو ادا کریں ۔ سابق رکن اسمبلی ماروی میمن کی درخواست پر چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے طیارہ حادثہ کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے تحقیقات کی ابتدائی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے ہدایت کی کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق دوبارہ تحقیقات کرائی جائے ۔ عدالت نے پمز انتظامیہ کو ہدایت کی کہ حادثے میں جاں بحق افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ سمپل آئندہ سماعت پر پیش کیے جائیں۔