ابوظہبی ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک مشکلات کی شکار پاکستان کرکٹ ٹیم نے چار وکٹوں پر ایک سو پچیس رنز بنا کر پچپن رنز کی سبقت قائم کرلی ہے۔ کھیل کے تیسرے روز انگلینڈ نے دوسری اننگز دو سو سات رنز پانچ کھلاڑی آوٹ سے دوبارہ شروع کی۔ پاکستان کیخلاف انگلش ٹیم تین سو ستائیس رنز بناکر پہلی اننگز میں ستر رنز کی برتری قائم کرسکی۔ سعید اجمل نے چار اور محمد حفیظ نے تین کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ جوابی اننگز میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا۔ چون رنز پر پاکستان کے چار کھلاڑی پویلین پہنچ گئے۔ مشکلات کی شکار پاکستانی ٹیم کو مستحکم پوزیشن پر لانے کیلئے اظہر علی چھیالیس اور اسد شفیق پیتیس رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔