ابھی ہم سانحہ سیاچن بھولے نہ تھے کہ کورال طیارہ حادثہ پیش آگیا :چوہدری جعفر اقبال

ڈنگہ: پاکستان مسلم لیگ ن گوجرانوالہ ڈویژن کے سیکرٹری جنرل ،سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113چوہدری جعفر اقبال آف فتہ بھنڈ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی ہم سانحہ سیاچن بھولے نہ تھے کہ کورال طیارہ حادثہ پیش آگیا دونوں حادثات انتہائی افسوسناک ہیں اور پوری قوم ان پر دکھی ہے ،انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اعمال درست کرنے کی ضرورت ہے اپنے رب کی طرف رجوع کرنا ہو گا،انہوں نے کہا کہ زرداری اپنی آئینی حیثیت کھو چکے ہیں اب وہ صرف چھڑی چلا رہے ہیں موجودہ حکومت نے تمام وفاقی محکمے ریلوے ،پی آئی اے ،مالیاتی ادارے پٹرولیم ،سٹیل ملز،واپڈاسب تباہ کر دیے ہیں اب صرف اس کرپٹ حکومت سے چھٹکارا حاصل کر کے ہی ملک کو بچایا جا سکتا ہے ،ان کا کہنا ہے کہ اس وقت میاں محمد نواز شریف ہی ایک ایسی شخصیت اور لیڈر ہیں جو ملک کی ڈوبتی کشتی کو پار لگا سکتے ہیں وہ وطن کی مٹی سے محبت کرتے ہیں ،انہوں نے اس ملک کے نوجوانوں کو روزگار سکیمیں دیں ،آشیانہ سکیم دی،ایٹمی دھماکے کیے،انویسٹمنٹ ملک میں لے کر آئے،پاکستان مسلم لیگ ن کے دورمیں بجلی وافر مقدار میں موجود تھی اور ہم دوسرے ممالک کو سپلائی دینے کی پوزیشن میں تھے ،انہوں نے کہا کہ عوام کو موجودہ حکمرانوں سے نجات کے لیے عوام کو ان کی طرف رجوع کرنا ہو گا