پاکستان : (جیو ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ اب قانون کی حکمرانی کے سوا کوئی نظام نہیں چلے گا، سسٹم کو ڈی ریل نہیں ہونا چاہیے۔
پشین میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ جس ملک میں عدالتیں آزاد ہوں اور لوگوں کو انصاف فراہم ہو وہ کبھی کسی سے شکست نہیں کھا سکتے ہیں۔ عدلیہ انصاف لوگوں کی دہلیز پر پہنچانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کو بنانے میں کافی وقت لگتا ہے۔ عدلیہ میں بھی مزید محنت کی ضرورت ہے۔ لوگوں کو سستا اور فوری انصاف فراہم کرکے ہی عوام کے یقین کو پختہ کیا جاسکتا ہے۔ اگر اداروں میں نقائص ہوں تو تنقید سے نہیں بچ سکتے۔
چیف جسٹس نے کہا آج ہماری جو عزت ہے وہ عدلیہ کی وجہ سے ہے۔ کامیابوں کے لیے قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔ آزاد عدلیہ کے لیے عوام نے قربانیاں دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے لوگ بھی عدلیہ آزاد کی تحریک میںکسی سے پیھچے نہیں تھے۔