اتحاد، ایمان ، تنظیم وقت کی اہم ضرورت ہے ، پیر محمد رفیق

گوجرانوالہ : اتحاد، ایمان ، تنظیم وقت کی اہم ضرورت ہے۔عشق رسول کی شمع اپنے سینوں میں روشن کر کے سیاسی ،گروہی، لسانی اور مذہبی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے آپس میں متحد ہو جائیں وطن عزیز کی بقاء اور سلامتی کے لیے اغیار پر اعتماد کرنے کی بجائے اللہ تعالیٰ کی نصرت اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی رحمت پر بھروسہ کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہار امیر اعلیٰ عالمی ادارہ تنظیم الاسلام صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی نے یوم مجدد اعظم کے پروگرام کے ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو قوم استقامت اور اتحاد اختیار کرتی ہے فتح اور کامرانی انہی کا مقدر بن جاتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے تمام قسم کے مفادات کو پس پشت ڈال کر اسلام کی سربلندی اور اس کے پرچار کے لیے اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں اسی میں ہماری دنیا وآخرت کی بھلائی ممکن ہے آج بھی اگر امت مسلماں قرآن و سنت پر عمل شروع کردے تو اس کازوال عروج میں بدل سکتا ہے۔

محفل پاک میں علامہ محمد حسین رضوی ،حاجی میاں محمد عارف سیفی،علامہ یٰسین مجددی ، علامہ انور سعید مجددی، میاں سرفراز مہر واہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔