کراچی … حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کا ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل ٹائون کمال مصطفی اور ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر کے ذمہ دران کے ہمراہ ماہ ربیع الاول میں فرقہ ورانہ ہم آہنگی ،بھائی چارگی اور قیام امن کے لئے مختلف مساجد و مدارس کا تفصیلی دورہ علماء اکرام سے ملاقات کرکے تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام کو قائد تحریک محترم الطاف حسین کا پیغام فروغ اتحاد بین المسلمین کا پیغام اور انہیں قائد تحریک محترم الطاف حسین کی جانب سے جشن عید میلاد النبی ۖ کی دلی مبارکباد پیش کی ۔
اس موقع پر مختلف مکاتب فکر کے علماء اکرام نے ایم کیو ایم کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے لئے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی جدو جہد قیام امن اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں کے درمیان ہم آہنگی اور بھائی چارگی کے حوالے سے کاوشوں کی قابل تعریف قرار دیا علماء اکرام نے کہاکہ ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی اور خصوصاً شاہ فیصل سیکٹر کے ذمہ دران و کارکنان نے ہمیشہ اپنے قائد تحریک محترم الطاف حسین کے درس پر عمل کرتے ہوئے عوامی خدمت اور علاقائی ترقی کے ساتھ فرقہ ورانہ ہم آہنگی اتحاد و بھائی چارگی کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ ایم کیو ایم قائد تحریک محترم الطاف حسین کی قیادت میں سیاست کے ساتھ تمام مکاتب فکر کے لوگوں کے درمیان فرقہ ورانہ ہم آہنگی اتحاد و بھائی چارگی اور مذہبی رواداری کے لئے عملی کوششوں میں مصروف ہے۔
انہوں نے علماء اکرام کی جانب سے ماہ محرم الحرام کے موقع پر شاہ فیصل ٹائون میں اتحاد و یکجہتی اور بھائی چارگی کے فروغ کے حوالے سے کاوشوں کی تعریف کی اس موقع پر علماء اکرام نے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری اور ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر کے ذمہ دران کو یقینی دلا یا کہ قیام امن اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کے لئے اُن کی کاوشوں میں ہمیشہ ہمارا تعاون جاری رہے گا اس موقع پر علماء اکرام نے قائد تحریک محترم الطاف حسین کو اتحاد و یکجہتی کے حوالے سے نیک مشن پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور الطاف حسین کی صحت و تندرستی ،سلامتی اور متحدہ قومی موومنٹ کے مشن کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی اس موقع پر علماء اکرام نے ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی منظر امام شہید اور دیگر شہداء کی ایصال ثواب کے لئے بھی دعا کی اور ایم کیو ایم کے وفد سے تعزیت کا اظہار کیا ۔