کراچی : شاہ فیصل ٹائون میں محرم الحرام کے دوران اعزاداروں کو بلدیاتی سہولیات حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل ،عشرہ محرم کے دوران بروقت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن میں میونسپل ایمرجنسی کا نفاذ کرکے یکم تا 13محرم الحرام تک TMAشاہ فیصل کے تمام افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ۔بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ،حفاظتی انتظامات اور مجالس و جلوس اور امام بارگاہوں و مساجد کے منتظمین کی باہمی روابط کو یقینی بنا نے کے لئے ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل ٹائون کے زیر اہتمام اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان ،ڈاکٹر ندیم مقبول ،نشاط محمد ضیاء قادری اور چیف آفیسر کمال مصطفی کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں لائحہ عمل مرتب کیا گیا اجلاس میں ایس پی زاہد حسین شاہ ،اسٹٹنٹ کمشنر سید محمد ایاز رانا ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ،فائر بریگیڈ ،کے ای ایس سی ،رینجرز اور پولیس کے افسران ، شاہ فیصل ،مساجد و امام بارگاہوں کے منتظمین ،مجالس و جلوس کے پرمٹ ہولڈرز ،علماء اکرام اور علاقہ عمائدین و معززین نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران اتحاد و بین المسلمین کو فروغ دیا جائے فرقہ ورانہ ہم آہنگی اتحاد و یکجہتی کے لئے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اقبال محمد علی خان بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ عشرہ محرم کے دوران علاقائی مسائل کے بروقت حل اور اعزاداروں کو ہر ممکن بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے موثر اقدامات کئے جائیں۔
انہوں نے کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن سے کہاکہ عشرہ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوس کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے حوالے سے منتظمین کے باہمی مشاورت کے ساتھ اقدامات کئے جائیں رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے اپیل کی کہ محرم الحرام کے دوران فرقہ ورانہ ہم آہنگی ،اتحاد وبھائی چارگی کے فروغ دینے کے لئے محلوں کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے کر قیام امن اور مذہبی ہم آہنگی کا قیام یقینی بنا یا جائے اس موقع پر امام بارگاہوں ،مجالس و جلوس کے منتظمین اور علاقہ عمائدین کی جانب سے بلدیاتی مسائل کے حوالے سے اپنی شکایات بیان کئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر ندیم مقبول نے کہاکہ بھائی چارگی کو فروغ دے کر اتحاد و یکجہتی قائم کیا جائے مذہبی انتہا پسندی پھیلانے والے سازشی عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے انہوں نے کہاکہ اتحاد و یکجہتی اور باہمی تعاون کے زریعے ہی خوشحال معاشرے اور امن کا قیام یقینی بنا یا جاسکتا ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے فکر و فلسفے پر عمل کرتے ہوئے جہاں ترقی کا سفر جاری رکھ کر عوامی زندگی میں خوشحالی لانے کے لئے شب روز کوشاں ہیں وہیں مذہبی ہم آہنگی اور اتحاد و بین المسلمین کو فروغ دے کر تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے عوام کے درمیان بھائی چارگی کو فروغ دیکر معاشرے میںدسدھار لانے کے لئے عملی جہدو جہد میں مصروف ہیں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشا اللہ عوامی تعاون کے زریعے جسطرح علاقائی ترقی کو یقینی بنا یا ہے اسی طرح فرقہ ورانہ ہم آہنگی اور اتحاد و بھائی چارگی کو فروغ دے کر خوشحال معاشرے کا قیام بھی یقینی بنا ئیں گے اجلاس سے اپنے خطاب میں چیف آفیسر کمال مصطفی نے کہاکہ بلدیاتی اداروں میں موجود مالی بحران کے باوجود عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلانے اور بلدیاتی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچا نے کے لئے کوشاں ہیں انہوں نے شاہ فیصل ٹائون کی عوام خصوصاً عزداروں امام بارگاہوں و مساجد کے منتظمین کو یقین دلا یا کہ محرم الحرام کے دوران تمام تر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے ہم اپنے تمام تر وسائل اور محکمانہ کاشوں کو بروئے کار لائیں گے چیف آفیسر کمال مصطفی نے بتا یا کہ عشرہ محرم کے دوران بروقت سہولیات کی فراہمی کے لئے ٹائون آفس اور شاہ فیصل کالونی نمبر4کے ڈی اے آفس میں TMAشاہ فیصل کی جانب سے مرکز شکایت قاء م کردیا گیا ہے جہاں عوامی سہولتوں پر مامور تمام ادارے کے نمائندے عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لئے موجود رہیں گے انہوں نے بتا یا کہ شاہ فیصل ٹائون کی حدود میںقائم تمام امام بارگاہوں اور ایام اعزاء میں برآمد ہونے والے جلوس کے روٹس پر صفائی وستھرائی، روشنی کے انتظامات کی بہتری اور سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے حوالے سے کام منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ مکمل کرلیا گیا ہے اس موقع پر منتظمین کی جانب سے پیش کئے گئے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقینی دہانی کراتے ہوئے تمام امور کو باہمی مشاور ت اور تعاون کے ساتھ حل کرنے کا عزم کیا۔