لاہور(جیوڈیسک)روزارت پانی وبجلی کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار 269 میگا واٹ ہے۔وزارت پانی وبجلی کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی طلب 17 ہزار 548 اور پیداوار 13279 ہے، ہے جس کے باعث شارٹ فال چار ہزار269 میگاواٹ ہے۔
ترجمان کے مطابق تقریبا 28 ہزار ٹن فیول کی بجائے تقریبا 17 ہزار ٹن فیول مل رہا ہے اور11 سے 12 ہزار ٹن فیول کی کمی کا سامنا ہے، جس کے باعث شارٹ فال میں اضافہ ہوا ہے۔ان کا کہنا ہے فیول کی کمی کے باعث کچھ پاورہاوسز بند ہیں۔