ممبئی(جیوڈیسک) بالی ووڈ کی کامیاب اداکاراں میں شامل رہنے والی اداکارہ ارمیلا متوندکر4فروری کو 39 برس کی ہوجائینگی۔4 فروری1974 کو ممبئی میں پیدا ہونے والی ارمیلا نے اپنے کیرئیر کا آغاز چائلڈ آرٹسٹ کی حیثیت سے 1980میں فلمKalyug”” سے کیا تاہم بطور ہیروئن ان کی پہلی فلم 1991میں”Narasimha”رہی۔
ارمیلا نے اپنے فلی کیرئیر کے دوران “رنگیلا”،”ستیا”اور” جدائی” نامی فلموں سے باکس آفس پر بیحد کامیابی سمیٹی اسکے علاوہ” کون”،”Pyar Tune Kia Kiya”،”بھوت”،”اِک حسینا تھی”،”تہذیب”،”پنجر”،”میں نے گاندھی کو نہیں مارا” اور” بس اِک پل” میں بھی ارمیلا کی اداکاری کو بہت سراہا گیا۔بالی ووڈ میں کافی عرصے سے اپنی اداکاری سے لوگوں کے دل میں گھر کرنے والی ارمیلا نے بہترین اداکاری پر کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔