شاہ جی کے نام سے جانے جانے والے ادکار شفیع محمد شاہ کی آج پانچویں برسی ہے۔حیدرآباد ریڈیو سے اپنے فنی سفر کاآغاز کرنیوالے شفیع محمد کی وجہ شہرت ٹی وی ڈراموں میں ان کی اداکاری بنی، دھیمے اورپروقارانداز سے کردار نبھانا ان کاایک الگ اندازتھا،اس اندازاداکاری نے خواتین و مردوں کو ان کا گرویدہ کییرکھا۔ ڈرامہ سندھی زبان میں ہویا اردومیں شفیع محمد نے دونوں میں ہی اپنی اداکاری سے دیکھنے والوں کواپنی طرف کھینچ لیا۔
دیواریں، جنگل، آنچ، چاند گرہن، ماروی اور زینت سمیت کئی ڈرامیان کی شاندار اداکاری کا وہ روشن مینار ہیں جن سے فن اداکاری سیکھنے والیاب بھی بہت کچھ سیکھتے ہیں،پانچ برس بیتے لیکن ان کی اداکاری ناظرین کوآج بھی یاد ہے، انعام برائے حسن کارکردگی سمیت انہوں نے بہت سے ایوارڈ حاصل کیے، لیکن ان کااصل ایوارڈ وہ محبت ہے جوانہیں لوگوں سے ملی اور آج بھی مل رہی ہے۔