اداکار لہری کی طبعیت پھر بگڑ گئی ، اسپتال منتقل

lehri

lehri

کراچی (جیوڈیسک) ممتاز مزاحیہ اداکار لہری کی طبیعت پھر بگڑ گئی۔ تشویش ناک حالت میں کراچی کے نجی اسپتال منتقل کردیاگیا۔اداکار لہر ی کو پھیپھڑوں میں پانی بھرجانے اور تیز بخار کے باعث ایمرجنسی وارڈ لایاگیا۔ لہری کے صاحبزادے مہران لہری نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عظیم اداکار کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکریں۔ وزیرثقافت سندھ سسی پلیجو نیمعروف اداکار لہری کے علاج کے لیے فوری طور پر دو لاکھ روپے جاری کیے ہیں۔

گورنرسندھ عشرت العباد نے لیجنڈری اداکار کی خیریت دریافت کی اور اسپتال انتظامیہ کو علاج کی ہر سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مالی امداد کی بھی یقین دہانی کرائی۔